انقرہ (اے ایف پی) ترکی میں انتخابات میں طیب ایردوآن کی حکمراں جماعت اے کے پارٹی کی کامیابی کے بعد ترک کرنسی لیرا کی قدر میں اضافہ اور استنبول میں حصص کے
بازار میں تیزی دیکھی گئی ہے، ڈالر کے مقابلے میں لیرا کی قدرمیں 4 فیصد اضافہ دیکھا گیا جس کے بعد فی ڈالر 2.8 لیرا کا ہوگیا ، پیر کی صبح استنبول کے اسٹاک ایکسچینج بی آئی ایس ٹی انڈیکس میں 5 فیصد اضافہ دیکھا گیا ہے۔